پانی چور مافیا سے شہریوں کو نجات لائی ، ایم ڈی واٹر بورڈ
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ادارہ فراہمی و نکاسی آب کارپوریشن اور پاکستان رینجرز کے اشتراک سے ‘ غیرقانونی ہائیڈرنٹس مافیا ‘ غیرقانونی پانی کنکشنز مافیا ‘ غیرقانونی طور پر بچھائی گئیں لائنوں ‘ کے خلاف کیا جانے والا ‘ تابڑ توڑ اور نتیجہ خیز ‘ آپریشن کسی صورت ناکام نہیں ہونے دینگے ‘ خطیر سرمایہ خرچ کرنے کیساتھ اس آپریشن کا ‘ نفع ‘ اور سب سے بڑا سہولتکاروں ‘ محکمہ واٹر کارپوریشن ہی ہے جبکہ آپریشن کا براہ راست فائدہ شہریوں کو بھی ہوا ‘ بنیادی انسانی حقوق ‘ کی فراہمی میں پانی ‘ سب سے بڑا حق ہے ‘ کراچی میں ‘ پانی مافیا ‘ و دیگر ‘ اسٹیک ہولڈرز ‘ کے خلاف تمام ضلعوں میں بلا تفریق آپریشن کیا گیا اور اس دوران تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ مزکورہ آپریشن میں نا صرف پاکستان رینجرز بلکہ ‘ حساس اداروں ‘ کی بھی مکمل حمایت ‘ معاونت و معلومات بھی شامل تھیں ‘ آپریشن انٹیلیجنس بیس ‘ کی بنیاد پر اور تمام تر حقائق کی بنیاد پر کیا گیا جسکے سبب نتائج بھی حوصلہ افزاء رہے ان خیالات کا اظہار ‘ ایم ڈی واٹر کارپوریشن ‘ انجینئر سید صلاح الدین اور ‘ چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ ‘ نے ایک ملاقات میں نمائندہ جرات سے کیا واضح اور یاد رہے مزکورہ آپریشن ‘ پانی مافیا ‘ کے خلاف ‘ کروڑوں/ اربوں ‘ روپے کی پانی چوری اور شہریوں ‘ کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کو ملحوظ خاطر رکھ کر کیا گیا یاد رہے مزکورہ مافیا میں بہت طاقتور و بااثر ، سیاسی ‘ سماجی ، مزہبی ‘ عناصر کیساتھ افسر مافیا ‘ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا آپریشن ‘ 15 ستمبر تا 15 دسمبر تک جاری رہا جبکہ اس آپریشن کی ‘ مانیٹرنگ ٹیموں میں مرکزی کردار ‘ پاک فوج ‘ پاکستان رینجرز ‘ ایم ڈی واٹر کارپوریشن ‘ چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ اور اینٹی تھیفٹ انچارج دلاور ‘ انکی ٹیم ممبران کمال ‘ ندیم و دیگر بھی شامل رہیں جنھوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہریوں کو اس مافیا سے نجات دلائی ۔