میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹیٹ بینک ،کرنسی نوٹوں پر ناقص چھپائی معاملے پر وضاحت

اسٹیٹ بینک ،کرنسی نوٹوں پر ناقص چھپائی معاملے پر وضاحت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غلط پرنٹ شدہ کرنسی نوٹوں کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے۔۔بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔۔تمام کوالٹی چیکس کے باوجود غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔۔این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے ہیں۔۔ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے۔۔۔غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کانٹرز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔۔مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں