اشرافیہ کو کڑوی گولی ملے گی، کڑے فیصلوں کاوقت آگیا، شہباز
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے دینے کا اعلا ن کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے ، اب وقت آگیا ہم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اس کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے فائدے کے لئے بڑے لوگوں کو کڑوی گولی نگلنا ہوگی وزیراعظم شہباز شریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں طوفانی بارش سے 8افرد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوئے ،جاں بحق افراد لے لواحقین کو 7 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائیگا ،زخمیوں کو ساڑھے 3لاکھ روپے دئیے جائینگے ،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مریم نواز نے وہ کام کردیا جو آج تک کسی نے نہیں کیاوزیراعظم نے منہدم ہونے والے مکانا ت کیلئے 7لاکھ روپے ، جزوی تباہ ہونے ہوالے مکانات کیلئے ساڑھے 3لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی مدد سے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا،وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کی ہدایت بھی کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی ۔