میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بلاول کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیاہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ میرے انتخابی حلقے این اے 194سے ایک فراڈیے نے لاڑکانہ میں میری کامیابی کو دھاندلی سے تعبیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے انتخابی حلقے میں دھاندلی کے الزامات کو غیرسنجیدہ نہیں لے سکتا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194کے اپنے انتخابی حلقے کے تمام فارم 45عوام کے سامنے رکھ دئیے ۔انہوںنے کہاکہ فارم 47کے مطابق میں نے ایک لاکھ 35ہزار 112ووٹ لیے ہیں جو میرے حریف پر ایک لاکھ سے زیادہ کی برتری ہے ۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ بجائے یہ کہ عزت کے ساتھ اپنی شکست کو تسلیم کریں،شکست خوردہ افراد جھوٹ بولنے پر اتر آئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی اور بیضابطگی کے الزامات اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور انہیں سنجیدہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابات میں دھاندلی کے غلط الزامات لگارہے ہیں وہ دراصل ان افراد سے ناانصافی کر رہے ہیں جن کے الزمات جائز نوعیت کے ہیں۔چیئرمین پی پی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے اپنی قیادت اور کارکنان کا لہو دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں