میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2023 میں 120ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا،انٹرپول رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

2023 میں 120ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا،انٹرپول رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے ایک سال کے دوران 120ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا جبکہ 279افراد کے ریڈ وارنٹس بھی جاری کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے وزارت داخلہ میں رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق سال 2023کے دوران نیشنل سنٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے 120انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا جبکہ 36ملزمان بیرون ملک روانگی اور آمد پر پکڑے گئے ، گرفتار ملزمان پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ۔اعداد وشمار کے مطابق یو اے ای سے 45، سعودی عرب سے 12، عمان سے 13ملزمان گرفتار ہوئے ۔ کینیڈا ، کویت ، کمبوڈیا ، اٹلی ، سپین ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ ، فرانس، ترکی ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے مجموعی طور پر 14ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے ایک سال میں 303نوٹسز بھی جاری کئے جن میں 279ریڈ نوٹ شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں