میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سراج الحق نے مجلس شوریٰ کی اپیل پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا قیصر شریف

سراج الحق نے مجلس شوریٰ کی اپیل پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا قیصر شریف

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے دیے گئے استعفیٰ سے اتفاق نہیں کیا، مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر اراکین شوریٰ نائب امرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر سراج الحق سے درخواست کی کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں۔ قیصر شریف نے کہا کہ کمیٹی نے سراج الحق سے ملاقات کی اور انھوں نے شوریٰ کی اپیل پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔بعدازاں جماعت کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس ان کی صدارت میں جاری رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں