شیر کی دھاڑ یاتیر کریگا شکار،آزاد امیدوار سرپرائز دینے کو تیار،عام انتخابات کیلئے آج پولنگ ہوگی
شیئر کریں
کون ہیرو ۔ کون زیرو۔ شیر کی دھاڑ یا تیر کرے گا شکار ۔گیارہ ہزار آزاد امیدوار بھی سرپرائز دینے کو تیار ۔ ملک میں بارہویں عام انتخابات میں پولنگ آج ہورہی ہے ۔ پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔ بارہ کروڑ پچاسی لاکھ پچاسی ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں ۔ چھ کروڑ تریسٹھ ہزار خواتین شامل ہیں ۔ قومی اسمبلی کے دوسوپینسٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کے پانچ سو نوے سیٹوں پر سترہ ہزار امیدوار قسمت آزمائیں گے ۔ ابتدائی نتائج نو فروری کودن دو بجے تک جاری کردیئے جائیں گے ۔ملک بھر میں نوے ہزار چھ سوپچھہتر پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے گئے۔دولاکھ چھہتر ہزار تین سو اٹھانوے پولنگ بوتھ ہوں گے ۔ پچاس فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیاگیا ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ سخت سیکیورٹی میں انتخابی سامان کی ترسیل ۔ ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران فارم پینتالیس کی فراہمی یقینی بنائیں ۔۔ پریذائیڈنگ افسرفارم پینتالیس پرپولنگ ایجنٹس سے دستخط کرانے کے بعد نتائج پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کیا جائے گا ۔