میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عام انتخابات، کاغذات نامزدگی گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ مسترد ہوئے

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ مسترد ہوئے

ویب ڈیسک
پیر, ۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

2024کے عام انتخابات میں 2018 کے انتخابات سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ۔ قومی اسمبلی کے امیدواروں کے 2024 میں 13.70 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے جبکہ 2018میں 10.4فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے ۔اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں انتخابی ٹریبونلز نے قومی اسمبلی کے 68.56فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور31.43فیصد کی مسترد کی گئی ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں میں بھی ٹریبونلز نے 66.66فیصد امیدواروں کی اپیلیں منظور اور 33.33 فیصد کی اپیلیں مسترد کی ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے جمع کرا گیا 88.06 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے ہیں جبکہ 11.93 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر اپیلوں میں سے 67.38 فیصد منظور اور 32.61 فیصد مسترد کردیے گئے ۔ قومی اسمبلی کے لئے جمع کرائے گئے 86.29 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کیے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لئے 88.78 فیصد کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے منظور کئے ہیں۔صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے 11.21 فیصد کاغذات نامزدگی مسترد کردی گئے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پر 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے ریٹرننگ افسران نے 22 ہزار 855 کاغذات نامزدگی منظور کئے ہیں، اور ریٹرننگ افسران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 3 ہزار 96 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ۔ قومی اسمبلی کے لیے 266 جنرل نشستوں کے لئے 7 ہزار 474 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں اور ان میں 7 ہزار 29 مرد اور 445 خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے 6 ہزار 450 امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے اور 1 ہزار 24امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔ قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 897 اپیلیں دائر کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی جانب سے 2 ہزار 373اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے دائر ایک ہزار 599 درخواستیں ٹریبونلز نے منظور اور 774 مسترد کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں