میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی انٹر بورڈ ،افسران امتحانی نتائج کی جعل سازی میں ملوث نکلے

کراچی انٹر بورڈ ،افسران امتحانی نتائج کی جعل سازی میں ملوث نکلے

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر کی گئی تحقیقات میں کراچی انٹر بورڈ میں طلبا کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے پر تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین، پروفیسر نسیم احمد میمن کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈز کے دو سابق چیئرمینز، امتحانی کنٹرولز سمیت 8 افسران کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کرنے کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین، سابق چیئرمین نسیم احمد میمن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سال 2021 اور 2022 کے امتحانی نتائج میں جعل سازی کی گئی تھی جس پر نگران وزیر اعلی سندھ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں