میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر کے قریب دھماکا

کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر کے قریب دھماکا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی صاف کرنیوالے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوا گیا، واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے میں طلب کرلیا گیا۔ساجد سدوزئی کے مطابق شاپر کے اندر کنٹینر میں بارودی مواد کیساتھ بم تیار کیا گیا تھا، معمولی نوعیت کا بم تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، دھماکے کے مقام کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں