کراچی میں 6 اضلاع کے پولنگ اسٹیشن حساس قرار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے 6 اضلاع کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ملیر میں 562 پولنگ میں سے 383 حساس اور 179 انتہائی حساس، کورنگی کے 752 میں سے 582 کو انتہائی حساس اور باقی کو حساس، جبکہ ضلع غربی کے تمام 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔ضلع وسطی کے 655 پولنگ اسٹیشنز حساس اور 600 انتہائی حساس، شرقی میں 128 پولنگ اسٹیشنز نارمل، 311 حساس اور 471 انتہائی حساس، کیماڑی میں 251 اور جنوبی میں 279 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔سندھ حکومت نے پولنگ کے روز مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں ڈاکٹرز، نیم طبی عملے اور ایمبولینس کے ساتھ میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سندھ حکومت نے ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردیں۔