میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز لیگ، پیپلز پارٹی امریکہ و اسرائیل کی مذمت کے لیے تیار نہیں، حافظ نعیم الرحمن

نواز لیگ، پیپلز پارٹی امریکہ و اسرائیل کی مذمت کے لیے تیار نہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیاں اقتدار کے حصول کے لیے تو لائین میں لگی ہوئی ہیں لیکن اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف کچھ بولنے، امریکہ و اسرائیل کی مذمت اور حماس کی حمایت کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ جماعت اسلامی انتخابی سرگرمیوں اور سیاسی جوڑ توڑ کے ماحول کے باوجود حماس کے قائد اسماعیل ہانیہ کی جانب سے اسرائیل کی حالیہ جارحیت و دہشت گردی کے 100دن ہونے پر پوری دنیا کے مسلمانوں سے احتجاج کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے بھر پور احتجاج اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ اس سلسلے میں 14جنوری کو شاہراہ فیصل پر دوپہر 3بجے عظیم الشان اور تاریخی غزہ ملین مارچہوگا، کراچی عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی فیملیز کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔ شہر میں گیس کا بدترین بحران ہے، گھریلوصارفین اور انڈسٹریز میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا ہر شہری اور تاجر طبقہ پریشان حال ہے۔ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے اگر گیس کا بحران ختم نہ کیا گیا تو ہم 17جنوری کو سوئی سدرن گیس کے ہیڈ آفس پر دھرنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ادارہ نورحق میں اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلافاہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے14جنوری کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے غزہ ملین مارچ کی تیاریوں اور عام انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں