میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی منی لانڈرنگ، کمائی بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف

ریحان الائچی پٹہ سسٹم کی منی لانڈرنگ، کمائی بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی سرپرستی میں قائم ہونے والی غیر قانونی عمارتوں سے حاصل آمدن بیرون ممالک منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذمہ دار ذرائع کے مطابق ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں شامل سرکاری افسران اور بلڈر مافیا اپنے کالے دھن کو پاکستان سے باہر منتقل کررہے ہیں ، جسے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مکمل طور پر نظرانداز کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق ناجائز عمارتوں سے رشوت حاصل کرنے والے ایس بی سی اے افسران اور غیرقانونی عمارتیں تعمیر کرنے والی مافیا اپنی ناجائز آمدنی کو ناتو مقامی بینکوں میں رکھتی ہیں اور ناہی ملک میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے ، اسی لیے حوالہ ہنڈی کرنے والی مافیا سے گٹھ جوڑ قائم ہے اور انہی کے توسط سے رشوت کی آمدنی بیرون ممالک منتقل کی جارہی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان الائچی پٹہ سسٹم میں سندھ بلڈنگ کے دیگر افسران کی طرح ڈائریکٹر ضلع شرقی عبدالرقیب بھی شامل ہیں ، انہی کی نگرانی میں جمشید ٹاؤن پی آئی بی کالونی میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی جاری ہیں ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں مختلف پیکج کے تحت بلڈروں سے وصولیاں کی جاتی ہیں ، اس مقصد کے لیے معین نامی بیٹر مقرر ہے ، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ظاہر کیا جاتا ہے ، ایس بی سی اے افسران کی سرپرستی میں جمشید ٹان کے علاقے پی آئی بی کالونی کے پلاٹ نمبر 525، 2276، 736، 82 پر قوانین کے بر عکس تعمیرات جارہی ہیں لیکن ہمیشہ کی طرح حکام پراسرار چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں