میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ثانوی تعلیمی بورڈ کی بدانتظامی، دسویں جماعت کے طلبہ کو بوگس مارک شیٹ کا اجراء

ثانوی تعلیمی بورڈ کی بدانتظامی، دسویں جماعت کے طلبہ کو بوگس مارک شیٹ کا اجراء

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ثانوی تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے طلبہ کو بوگس مارک شیٹ جاری کردیں ، ذمہ داران کے غیر دستخط شدہ مارک شیٹ میں کوائف کے غلط اندراج نے انتظامی بدنظمی کا پول کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی میں انتظامی بد نظمی اپنے عروج پر ہے ، ذمہ داران کی غفلت کے سبب دسویں جماعت کے طلبہ کو چیئرمین اور ناظم امتحانات کی غیر دستخط شدہ مارکس شیٹ جاری کی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین اور ناظم امتحانات کے دستخط کو قصداً نظرانداز کرتے ہوئے خود ہی شیٹ پر دستخط کیے جبکہ دوسری جانب مارکس شیٹ میں موجود سنگین غلطیوں کو درست نہیں کیا گیا ، طالب علموں کو غلط رول نمبر اور غلط نام کے ساتھ مارک شیٹ بھجوائی گئیں، سیکریٹری بورڈ نوید گجر نے اس حقیقت کا بھانڈا پھوٹنے پر متعلقہ افسران کی دوڑیں لگوادی ہیں ، حقائق کو چھپانے کی کوشش جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انتظامی غفلت کی وجہ وہ من پسند افراد ہیں جنہیں اہم عہدے سونپے گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ بورڈ انتظامیہ امتحانی امور اور شفاف نتائج کے اجرا میں بری طرح ناکام ھو چکی ہے ، جس کا ثبوت نویں جماعت کے امتحانی نتائج میں تاخیر اور دسویں جماعت کے امیدواروں کو تاخیر سے مارکس شیٹ کا اجراء ہونا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں