جرأت کی خبر پر ایکشن، ایس ایس پی ملیر نے ناکلاس اراضی پر غیر قانونی تعمیرات رکوادیں
شیئر کریں
( رپورٹ:حافظ محمد قیصر)جرأت کی خبر پر ایکشن، ایس ایس پی ملیر طارق الہیٰ مستوئی انتہائی بااثر لینڈ مافیا کے خلاف ایک بار پھیر میدان میں آگئے روز نامہ "جرات ” میں خبر کی اشاعت کے بعد تمام دباؤ مسترد کرتے ہوئے 50 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ناکلاس اراضی پر غیر قانونی تعمیرات بند کرادیں تفصیلات کے مطابق روزنامہ ” جرات ” نے گذشتہ روز شاہ لطیف تھانے کی حدود مین نیشنل ہائی وے پر عظیم ہوٹل کے قریب مقامی تاجر رہنما سلیم میمن کی 8 ایکٹر ناکلاس اراضی پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضے اور غیر قانونی تعمیرات کے حوالے تفصیلی اور حقائق پر مبنی خبر شائع کی تھی مذکورہ خبر کی اشاعت کے چند گھنٹے بعد ضلع ملیر کے بہترین اور نوجوان SSP طارق الہیٰ مستوئی نے SHO شاہ لطیف ٹاؤن کو غیر قانونی تعمیرات روکنے اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا حکم جاری کیا جسکے بعد Sho شاہ لطیف معراج انور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فوری طور پر غیر قانونی تعمیرات بند کرا دیں جبکہ بعض تعمیرات کو مسمار بھی کردیا پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران لینڈ مافیا گروہ کے کارندے موقع سے فرار ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے متعدد غیر قانونی تعمیرات ناصرف مکمل کرلیں بلکہ تازہ تعمیرات پر سفید رنگ بھی کرنا شروع کردیا تاکہ مذکورہ تعمیرات کو پرانا ظاہر کیا جا سکے پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا ناصرف انتہائی بااثر ہیں بلکہ سرکاری اور نجی اراضی پر قبضوں اور فروخت کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں ذرائع کے مطابق ملزمان نے بعض افغانی گروہوں سے کروڑوں روپے وصول کرکے چار دیواری کی تعمیر اور قبضہ فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا تھا ذرائع کے مطابق ssp ملیر طارق الہی مستوئی نے SHO شاہ لطیف معراج انور کو سخت احکامات جاری کیے ہیں کہ ملزمان کو کسی صورت مزید تعمیرات نہ کرنے دیں جائیں قوی امکان ہے کہ محکمہ ریونیو غیرت اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلد ہی تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کردے گا۔