میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کے 54 رہنمائوں، امیدواروں کی الیکشن کمیشن میں درخواست

پی ٹی آئی کے 54 رہنمائوں، امیدواروں کی الیکشن کمیشن میں درخواست

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے 54 رہنماں اور امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی۔درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، 17 ڈپٹی ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز)، نیشنل ڈیٹابیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا)، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا کہ پارٹی رہنمائوں، ورکرز اور امیدواروں کے خلاف کارروائیاں روکی جائیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔رہنما پی ٹی آئی انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنماں کو انتخابی عمل میں حصہ لینے نہیں دیا جا رہا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کے ساتھ انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، تحریک انصاف کو نگراں حکومتیں آئینی حق سے محروم کر رہی ہیں، امیدواروں، تائید و تجویز کنندگان کو آر اوز کے دفاتر سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں