میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی سابق اراکین اسمبلی فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے پر عدالت پہنچ گئے

پی ٹی آئی سابق اراکین اسمبلی فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے پر عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت کے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چلینج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزرا اور ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش اور اس کے نتیجے ان کے انتخابات کے لئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق اراکین اسمبلی و صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی، سلیم الرحمان،میاں شرافت علی ، گل ظفر خان ، انور زیب، ہمایوں خان ،فضل حکیم اور دیگر نے سید سکندر حیات شاہ اور محمد عادل خان (سینئر) ایڈووکیٹس کی وساطت دائر کی ہے۔درخواستوں میں صوبائی حکومت،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ،آئی جی پی اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم سابق ارکان پارلیمنٹ اور پرامن شہری ہیں، مختلف اضلاع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹیز نے نام شیڈول فور میں ڈالنے کی سفارش کی ہے اور ان سفارشات کو بنیاد بنا کر متعلقہ ریٹرنگ آفیسر ز نے درخواست گزاروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں