افغان طالبان کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 40دہشت گرد گرفتار
شیئر کریں
افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 40 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ افغان خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے ٹی ٹی پی کے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد جیل میں قید ہونے کی تصدیق کی ہے۔وزارت خارجہ نے ترجمان عبد المتین قانع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 تک کے ممبران جیلوں میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان عبد المتین قانع نے اپنے بیان میں ٹی ٹی پی کے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان میں کتنے رہنما اور کس رینک کے کمانڈرز شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان متعدد بار طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی اور حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ٹی ٹی پی ملوث رہی ہے۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی کے جنگجوو?ں کی گرفتاری کا باضابطہ دعویٰ کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دہشت گردوں کو مزید کارروائی کے لیے پاکستان منتقل کیا جائے گا یا نہیں۔