میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بےٹھک اسکول نیٹ ورک ۔۔۔ حُب اُلوطنی کی روشن مثال

بےٹھک اسکول نیٹ ورک ۔۔۔ حُب اُلوطنی کی روشن مثال

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں

ہم پاکستان کے پسماندہ علاقوں مےں تعلےم کے فروغ اور ناخواندگی کی بےخ کُنی کے لیے اپنے محدود وسائل مےں اِنتہائی ٹھوس اقدامات کررہے ہیں
ناخواندگی کی لعنت کے سبب غربت ، اِفلاس اور بےمارےاں ناخواندہ افرادکا مقدربن جاتی ہےں جن کے نتےجے مےںپُر تشدد روّےے کو فروغ حاصل ہوتا ہے
نگہت ملک
ےہ امرلائق مسّرت ہے کہ بےٹھک اسکول نےٹ ورک پاکستان کے پسماندہ علاقوں مےں تعلےم کے فروغ اور ناخواندگی کی بےخ کُنی کے لیے اپنے محدود وسائل مےں اِنتہائی ٹھوس اقدامات کررہا ہے اور تعلےم کے دائرہ کا ر کو مزےد وسعت دےنے کے لیے اپنے تمام وسائل برُوئے کار لارہا ہے۔ دراصل تعلےم کا حُصول کسی بھی مہّذب معاشرے مےں خوشحالی کی کلےد ہے ۔ اس کے بغےر کسی بھی ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی قطعی ممکن نہےں، نےز ناخواندگی کی لعنت کے سبب غربت ، اِفلاس اور بےمارےاں ناخواندہ افرادکا مقدربن جاتی ہےں جن کے نتےجے مےںپُر تشدد روّےے کو فروغ حاصل ہوتا ہے ۔ لوگ اکثر عدم آگہی کے سبب عادی مجرموں اور دہشت گردوں کا آلہ¿ کا ربن جاتے ہےں جو رفتہ رفتہ طاقتور ہوکر پورے معاشرے کو لا قانےت کے شکنجے مےں جکڑلےتے ہےں اور ملک افرا تفری اور بدحالی کا شکار ہوجاتا ہے۔ آج حکومت اور افواج پاکستان کی جانب سے ضرب عضب اور ردُّالفساد کی صورت مےں دہشت گردی کے شکار مختلف علاقوں مےں بڑے پےمانے پر آپرےشن کےا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہےں، تاہم اگر ملک کے پسماندہ علاقوں مےں حکومتی اور نجی وسائل کو بروئے کار لاکر تعلےم عام کردی جائے تو ہمےں ےقےن ہے کہ دہشت گردی کی فےکٹرےوں مےں خام مال کی فراہمی رفتہ رفتہ بند ہو جائے گی ا ور دہشت گرد عناصر اور اُن کے حوارےوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ ”ناخواندگی” بالواسطہ ےا بلاواسطہ صرف دہشت گردی ہی کا ذرےعہ نہےں ۔اس کے سبب بھوک ، اِفلاس ، مہلک امراض اور معاشرتی بُرائےوں کو بھی جڑ پکڑنے کا موقع ملتا ہے جو ملک و قوم کی ترقی مےں حائل ہوجا تے ہےں ۔ لہٰذا اب وقت آگےا ہے کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ناخواندگی کے خلاف جہاد کرےں اور ےہ صر ف اُسی وقت ممکن ہے جب ہم سب ملکر ناخواندگی کے خلاف صف آرا ہو جائےں۔
ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنے اور تعلےم کے حصُول کو فروغ دےنے کے لیے ملک کے پسماندہ علاقوں مےں قائم بےٹھک اسکول آج انتہائی اہم خدمت انجام دے رہا ہے ،اس کی ملک بھر مےں قائم 138شاخےں ملک سے ناخواندگی ختم کرنے کے لیے شب وروز مصروف عمل ہےں۔ بےٹھک اسکول کے ذرےعے گزشتہ 20 سال کے عرصے مےں تےن لاکھ سے زائد بچوں کو ابتدائی تعلےم سے لےکر پانچوےں کلاس تک اےک مضبوط تعلےمی بنےاد فراہم کر دی گئی ہے جس سے ممکنہ طور پر علاقے کے دوسرے بچوں مےں بھی تعلےم کا شوق پےد ا ہوگا اور ےُوں رفتہ رفتہ اےک چےن سی بن جائےگی ۔
بےٹھک اسکول کب او ر کےسے وجود مےں آےا ؟
ےہ بات ملک وقوم کےلئے با عثِ صد افتخار ہے کہ 1996مےں چند حسّاس ، دردمنداور باحوصلہ بےٹےوں کی کاوش سے سوسائٹی فار اےجوکےشنل وےلفےئر کے زےر اہتمام ” بےٹھک اسکول نےٹ ورک ”نامی اِدارہ عالم وجود مےں آےا جس کی پےہم کو ششوں سے ملک کے پسماندہ علاقوں مےں فروغ تعلےم کاسلسلہ جاری ہے ۔ےہ ادارہ اپنے محدود وسائل مےں جو خدمات انجام دے رہا ہے وہ ےقےنا قابل تحسےن ہےں ۔ےہاں ےہ بات بھی نہاےت حوصلہ افزاہے کہ فروغ تعلےم کے حوالے سے ” سوسائٹی فا ر اےجوکےشنل وےلفےئر ”کی بے لوث کاوشوں کو ملحوظِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مخےّر ادارے اور افراد دامے ، درمے اور سخنے کے
مصداق ” سوسائٹی فار اےجوکےشنل وےلفےئر ” کو فنڈز مہےا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہےں جو بلا شبہ اےک قابل ستائش اقدام ہے ۔ تاہم اےسے اداروں کی پشت پناہی اور مالی اعانت حُب الوطنی کا تقاضہ اور صاحب استطا عت افرا دکی قومی ذمہ داری ہے کےونکہ اس مےں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا راز مضمر ہے ۔
آ ج کے ترقی ےافتہ او مہّذب معاشرے مےں تعلےم حاصل کرنا ہر بچے کا پےدائشی اور جمہوری حق ہے جبکہ ہمارے ملک کے لگ بھگ ڈھائی کروڑ ہونہار بچے ّ نہ صر ف بنےادی تعلےم سے محروم ہےںبلکہ اُ ن مےں سے اکثر بچےّ چائلڈ لےبرکی لعنت مےں بھی گرفتار ہےں جو دنےا کے ترقی ےافتہ اور مہّذب ممالک مےں نہ صرف انتہائی معےوب گردانا جاتا ہے بلکہ قابل سزا جرم بھی ہے ۔تو آئےے ، آج ہم سب مل کر ےہ عہد کرےں کہ ملک کے مفلس ، نادار اور تعلےم سے محروم بچّوں کو اُن کا جمہوری حق دلا کر رہےں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں