میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کیلئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے، نگران وزیراعظم

ہم نے اپنی آئندہ نسلوں کیلئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے اپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دبئی میں گلوبل سٹاک ٹیک اورعملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاپ28 کے کامیاب انعقاد پریو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیرملکوں کی ضروریات100ارب ڈالرکی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہے، 2030تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالرترقی پذیرملکوں کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے دینا ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کاپ 28 کی سائیڈ لائینز پر سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور شام کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔نگران وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو- چیئر بل گیٹس سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں