میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موسم سرما کی پہلی بارش، ناقص کارکردگی پرڈی جی ادارہ ترقیات کو وارننگ لیٹر جاری

موسم سرما کی پہلی بارش، ناقص کارکردگی پرڈی جی ادارہ ترقیات کو وارننگ لیٹر جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) موسم سرما کی پہلی بارش، ناقص کارکردگی پر کمشنر حیدرآباد نے ڈی جی ادارہ ترقیات کو وارننگ لیٹر جاری کردیا، تین دن میں وضاحت طلب، قاسم آباد اور لطیف آباد کے پمپنگ اسٹیشنوں پر عملہ ناکافی تھا، 5 ملی میٹر بارش کی بھی نکاسی آب کی صلاحیت نہیں ہے، لیٹر، تفصیلات کے مطابق کمشنر حیدرآباد سید خالد حیدر شاہ نے موسم سرما کی پہلی بارش میں ناقص کارکردگی پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات زاہد شر کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے تین دن میں وضاحت طلب کرلی ہے، ایڈیشنل کمشنر ون کی جانب سے ڈی جی کو بھیجے لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ کمشنر حیدرآباد کے دوران وزٹ قاسم آباد اور لطیف آباد میں پمپنگ اسٹیشنوں پر عملہ ناکافی تھا، متعلقہ اداروں کے پاس پانچ ملی میٹر بارش کے پانی کے نکاسی آب کی صلاحیت بھی نہیں ہے، کمشنر نے بری کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور ڈی جی، ایم ڈی واسا سمیت متعلقہ افسران بغیر اطلاع دئے ہیڈکوارٹر سے غائب تھے، لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ تین دن میں وضاحت دیں بصورت دیگر محکمانہ کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو سفارش کی جائی گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں