خاتون جج دھمکی کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ خاتون جج دھمکی کیس میں پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔