میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان  نے مائنس ون خبروں کی تردید کی ، وہی چیئرمین رہیں گے، لطیف کھوسہ

عمران خان نے مائنس ون خبروں کی تردید کی ، وہی چیئرمین رہیں گے، لطیف کھوسہ

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جو چیئرمین ہیں وہی رہیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس میں انہوں نے دو ٹوک بات کی، شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس میں انہوں نے دو ٹوک بات کی، شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ خاور مانیکا کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی کہ کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اتنا جھوٹ بھی بول سکتا ہے، سیاست میں سب ہوتا ہے، کیسز بنا دیے جاتے ہیں لیکن کوئی اتنا گرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی شادی کو 6 سال ہو گئے، خاور مانیکا کو2 ماہ پابند سلاسل رکھا گیا، جج کے سامنے بیان پر خاور مانیکا لکھا ہوا کاغذ پڑھ رہے تھے، انہیں لکھا ہوا کاغذ دیا گیا، خاور مانیکا کو 6 سال بعد یاد آ گیا کہ یہ عدت میں شادی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں