عام انتخابات، عدلیہ سے جواب نہ آنے پر بیورو کریسی سے آر اوز لگانے کا فیصلہ
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میںعدلیہ سے جواب نہ آنے پر بیورو کریسی سے آر اوز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری 2024ء میں عام انتخابات کیلئے آر اوز عدلیہ سے نہیں لئے جائیں گے، ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ای سی پی نے فیصلہ کیا کہ عدلیہ سے جواب نہ آنے پر عام انتخابات کیلئے بیورو کریسی سے آر اوز لگائے جائیں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز قومی اسمبلی کے حلقوں میں ریٹرننگ افسر تعینات ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا آر او تعینات کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں میں الگ الگ آر او لگائے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر دیگر وفاقی یا صوبائی محکموں سے آر اوز لئے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی فہرستوں کو حتمی شکل دیدی، الیکشن کمیشن جلد آر اوز اور ڈی آر اوز کو تعینات کرنے کی منظوری دیگا، سیاسی جماعتوں نے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے، جس کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔