میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں باغی گروہ کا بھارتی فوج پر حملہ، فوجی ہلاک

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کی ریاست منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ واقعہ منی پور ضلح کنگ پوپکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نسلی تشدد کے خلاف قبائلی برادری نے آواز اٹھائی۔ باغی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کوکی زو کمیونٹی کے لوگوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا اور حملے کے بعد ضلح کانگ پوکپی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق منی پور کی ریاست میں کوکی آبادی کی اکثریت ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق 60 ہزار سے زائد لوگوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا، 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں اور 1100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 گھنٹوں کے دوران 249 گرجا گھروں کو جلایا گیا اور 4786 گھر جلائے گئے۔ منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ منی پور کے عوام بی جی پی کے سیاسی مقاصد میں پس رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں