میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے کمروں میں بیٹھ کر منصوبے بنا رہے اور الیکشن رزلٹ ڈکلیئرکرا رہے ہیں، ان لوگوں کوعوام 8 فروری کو جواب دیں گے، عوام اس بار کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے، عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے، ہمیں آگے جا کر کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے تھر واسیوں کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، پیپلز پارٹی برابری پر یقین رکھتی ہے، محترمہ نے ہمیں برابری کی سیاست سکھائی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو نے ایک ساتھ چلنے کی سیاست سکھائی ہے، رنگ و نسل میں کسی بھی فرق پر یقین نہیں رکھتے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، کچھ لوگ تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن شیڈول تو ابھی تک نہیں آیا، ہماری الیکشن کمپین باقاعدہ ابھی شروع نہیں ہوئی، تھرپارکر کے عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، 8 فروری انتخابات کا دن ہو گا، 8 فروری کو اسی جوش و جذبے کے ساتھ نکلیں گے تو تیر کی جیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں پیپلز پارٹی کا منشور کیا ہے، پیپلزپارٹی کا منشور قائد ایوان کا دیا ہوا منشور ہے، بھٹو ہمارا منشور اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، مساوات ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اسی نعرے پر بینظیر شہید نے حکومت کی تھی، جتنی اس نعرے کی 1970ئ￿ میں ضرورت تھی آج اس سے بھی زیادہ ہے، "مانگ رہا ہے ہرانسان روٹی، کپڑا اور مکان” ، یہ پرانا نعرہ نہیں ہے، جب تک مہنگائی، غربت ہے تب تک یہی پیپلزپارٹی کا نعرہ اور منشور رہے گا، تھرپارکر پیپلزپارٹی کا بیانیہ، منشور اور کارکردگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج کی معاشی مشکلات کا حل ہم ہی نکال سکتے ہیں، ہمارا منشور ہی معاشی مشکلات کا حل ہے، ہم دوسری جماعتوں کی طرح صرف اشرافیہ کو نہیں پسماندہ طبقے کو فائدہ پہنچائیں گے، 5 سال کے اندر تنخواہوں کو دگنا کر کے مہنگائی کا مقابلہ کر سکتے ہیں، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سیغریب لوگوں کو مدد مل رہی ہے، آپ کی حکومت بننے والی ہے اور ملک بھر میں حکومت ہو گی، ماضی کی طرح انقلابی پروگرام لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنا مستقبل عوام پر چھوڑ رہا ہوں، اگر عوام پیپلز پارٹی کو چْنے گی تو خدمت کے لیے تیار ہیں، اگرعوام کسی اور کو منتخب کرتے تو مان جاتے، مجھے نظر آ رہا ہے 8 فروری کو عوام سرپرائز دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انتشار نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کیے، ان کو عوام الیکشن میں انشااللہ رد کریں گے، بلاول بھٹو نے مسلم لیگ (ن) کو مہنگائی لیگ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جیالا وزیراعظم، جیالا وزیراعلیٰ ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں