میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس

سپریم جوڈیشل کونسل کا جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر افغان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔رجسٹرار سپریم کورٹ اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شریک تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کے معاملے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے 10 نومبر تک شوکاز نوٹس پر جواب طلب کیا گیا ہے۔پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز سے متعلق زیرِ التوا شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت کا بھی جائزہ لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں