میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایون فیلڈالعزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال

ایون فیلڈالعزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردیں۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت اور سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی نواز شریف کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ نے سماعت کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر جنرل نیب احتشام قادر شاہ، نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز نے دلائل دئیے۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ مجھے عدالت نے حکم دیا تھا کہ چیئرمین نیب سے درخواستوں پر رائے لی جائے، ہم نے تفصیل میں نواز شریف کی درخواستوں پر تبادلہ خیال کیا ہے، ہم نے دونوں اپیلوں کے حقائق اور قانون کا مطالعہ کیا ہے، پہلے ایون فیلڈ کیس سے متعلق بتانا چاہتا ہوں۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ریفرنس واپس لینے کی گنجائش صرف اس صورت میں ہے جب فیصلہ نہ سنایا گیا ہو، احتساب عدالت نے کیسز پر فیصلہ سنایا تو اس کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں، ریفرنسز واپس لینے کی گنجائش ٹرائل کے دوران موجود تھی۔پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق اگر فیصلے کے خلاف اپیل ایڈمٹ ہو جائے تو کیس واپس نہیں ہو سکتا، اگر اپیل دائر ہو جائے تو اس کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں