میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینک سے رقم لے جانا خطرناک، کراچی میں کیش چھیننے والے 14 گروہ سرگرم

بینک سے رقم لے جانا خطرناک، کراچی میں کیش چھیننے والے 14 گروہ سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں ڈاکوؤں نے رقم کو بینک منتقل کرنا یا بینک سے نکال کر بحفاظت منزل تک پہنچانا مشکل کردیا۔ شہر میں کیش چھیننے والے ڈاکؤوں کے ایک یا دو نہیں بلکہ چودہ گروہ سرگرم ہیں۔ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے شہر میں کیش چھیننے کی وارداتوں سے متعلق اہم حقائق سے پردہ اٹھادیا، کراچی میں رقم کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران لوٹ مارمعمول بن گئی ہے۔رقم کاروباری مراکز سے بینک تک لے جانی ہو یا بینک سے نکال کر نقدی گھر پہنچانی ہو۔ تعاقب کرتے لٹیرے کسی بھی مقام پر شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کرجاتے ہیں۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں کیش چھیننے کی وارداتیں کرنے والے 14 گروہ متحرک ہیں۔جن کے تانے بانے افغانستان کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی ملتے ہیں۔پولیس حکام نے بینکوں میں حفاظتی ایس او پیز پر عمل نہ ہونا بھی وارداتوں میں اضافے کا سبب قرار دیا۔ دعویٰ کیا کہ متعدد وارداتوں میں بینک ملازمین بھی ڈاکوؤں کو حساس معلومات فراہم کرنے میں ملوث پائے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کیش چھیننے کی 46 وارداتیں رپورٹ کی جاچکی ہیں۔ایس آئی یو پولیس کے ہاتھوں دو ملزم ہلاک اور 27 گرفتار ہوئے جبکہ شہریوں سے چھینی گئی ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی بھی برآمد کی جاچکی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں