میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغاوت کیس، فواد چودھری کی درخواست بریت پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی

بغاوت کیس، فواد چودھری کی درخواست بریت پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت فواد چودھری کی عدم حاضری کے باعث 25 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چودھری کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بھائی وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت میں وکیل فیصل چودھری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ فیصل چو دھری نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہیں ہوسکتے، استدعا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ منظور کی جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ اور فواد چودھری میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن دونوں کی حاضری ضروری ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا  کہ 31 تاریخ کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات ہیں اس کے بعد کی تاریخ رکھ لیں۔ جس پر جج طاہر عباس نے ریمارکس دیے کہ اتنا وقت نہیں ہے، آپ پرسوں درخواست پر دلائل دیں۔ عدالت نے فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں