میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت ، ڈی جی اسحق کھوڑو عدالت طلب

سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت ، ڈی جی اسحق کھوڑو عدالت طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :نجم انوار) غیر قانونی تعمیرات پر انہدامی کارروائی نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر کے ذمہ داروں کی فہرست اینٹی کرپشن کو قانونی کارروائی کے لئے بھجوانے کا عندیہ بھی دے دیا گیا۔ معزز عدالت کے جاری کردہ حکم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو حکم دیا تھا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد نمبر تین میں واقع پلاٹ نمبر 3F-16/13 پر تعمیر ہونے والی گراونڈ پلس فور ( پانچ منزلہ) غیر قانونی بلڈنگ کو منہدم کر دیا جائے جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مذکورہ بلڈنگ کے مکینوں کو انخلا کے تین نوٹس دینے کے علاوہ کوئی کارروائی نہیں کی ۔معزز عدالت نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے داخل کئے گئے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے برہمی کا اظہارِ کیا اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو آئندہ سماعت 7 نومبر 2023 کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ غیر قانونی بلڈنگ ایک سال آٹھ ماہ میں تعمیر کی گئی۔ اس عرصے میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ لہٰذا اس عرصے میں وہاں جو ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات رہے، ان کی فہرست لائیں جو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو قانونی کارروائی کے لئے بھجوائی جائے گی۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ سندھ ھائی کورٹ کے مذکورہ حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے اور عدالت سے بچت کے راستے تلاش کیے جا رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں