میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائل پارک لگژری ریزیڈنس، نیب کی ناصر عبداللہ لوطاکے خلاف تحقیقات تیز

رائل پارک لگژری ریزیڈنس، نیب کی ناصر عبداللہ لوطاکے خلاف تحقیقات تیز

ویب ڈیسک
منگل, ۱۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے رائل پارک لگژری ریزیڈنس کراچی میں عوام سے دھوکے بازی پر ناصر عبداللہ لوطا اور دیگر کے خلاف تحقیقات تیز کردی، نوٹس جاری۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی میں رائل پارک لگژری ریزیڈنس ہائوسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکے بازی پر میسرز کوالٹی بلڈرز لمیٹڈاورہائوسنگ اسکیم کے مالک ناصر عبداللہ لوطا کے خلاف انکوائری کے لیے شکایت کرنی والی فیڈرل بی ایریا کراچی کی رہائشی مریم وقاص کو نوٹس جاری کرکے معلومات دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ نیب میں شکایت کرنے والے گلشن اقبال کراچی کے رہائشی طلحہ خان، ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی محمد سلمان، گلشن اقبال کے رہائشی سید نبیل حیدر، ملیر ہالٹ کے رہائشی فواز حنیف، نارتھ ناظم آباد کے رہائشی سید منظر کریم اشرفی، گلشن اقبال کے رہائشی سید ریحان علی، گلشن اقبال کے رہائشی سید یونس علی، پرانی سبزی منڈی کے رہائشی ولی محمد، کورنگی کے رہائشی زبیر احمد، ضلع سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی کی رہائشی مسز طلعت نسرین عالم، گلشن معمار کے رہائشی جنید احمد، نارتھ کراچی کی رہائشی مسز حنا نومان، گلشن اقبال کے رہائشی محمد احمر ریاض، ملیر ہالٹ کی رہائشی مسز فریدہ شہناز، گلشن اقبال کی رہائشی مسزسمعیہ عدیل ، گارڈن کے رہائشی محمد علی جرمن، گلشن اقبال کی رہائشی مسز ثنا محمد علی سیٹھ، گارڈن ایسٹ کے رہائشی محمد علی سیٹھ اور گارڈن ایسٹ کے عبدالکریم میرانی کو نوٹس جاری کرکے رائل پارک لگژری ریزیڈنس کراچی کے مالک ناصر عبداللہ لوطا کے رہائشی منصوبے سے متعلق معلومات دینے، فلیٹ یا دُکان کے دستاویزات جمع کروانے اور بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں۔رائل پارک لگژری ریزیڈنس کا منصوبہ کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر شروع کیا گیا، کراچی کے سینکڑوں شہریوں سے دُکان اور فلیٹ کی بکنگ کے نام پر کروڑوںروپے بٹورے گئے لیکن شہریوں کو دُکانیں اور فلیٹ فراہم نہیں کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ناصر عبداللہ لوطا متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں اور کئی کمپنیز کے مالک ہیں، پاکستان میں بھی ناصر عبداللہ لوطا کی کمپنیز کی برانچز اور منصوبے موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں