میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی، ملازمین تنخواہوں سے محروم، 2؍ارب روپے ہڑپ

این آئی سی وی ڈی، ملازمین تنخواہوں سے محروم، 2؍ارب روپے ہڑپ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) این آئی سی وی ڈی میں ڈاکٹر ندیم قمر، سی ایف او فیصل عبدالستاراور ٹھیکیداروں کا گٹھ جوڑ، ڈاکٹرز، افسران سمیت 25سو ملازمین کی تنخواہوں کی رقم 2 ارب روپے ہڑپ کر لیے گئے، ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور، سڑکوں پر بھی آنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔روزنامہ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی ادارا برائے امراض قلب میں انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی، کرپشن اور دیگر غیرقانونی امور کے سلسلے جاری ہیں، ڈاکٹر ندیم قمر اور سی ایف او فیصل عبدالستار نے 25سو ملازمین کو تنخواہوں سے محروم کر کے 2 ؍ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے استعمال کر لی گئی ہے ،من پسندکمپنیوں میں کیلگری فارما، لائف لائن ہیلتھ کیئر، پریمیئرہیلتھ کیئراور جینیسس انٹرنیشنل شامل ہیں، جس کے لئے ڈاکٹر ندیم قمر کا بیٹا زین العابدین ٹھیکیداروں سے کمیشن لینے کے لیے رقم ریلیز کرنے میں سب سے آگے ہے ، جبکہ اس کا دوسرا بیٹا این آئی سی وی ڈی میں ایڈمنسٹریشن کے معاملات چلانے میں سرگرم ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے جولائی ماہ میں بجٹ ریلیز کیا گیا جس میں این آئی سی وی ڈی کے لئے ایک ارب 52کروڑ روپے اور دوسرے مرحلے میں ایک ارب 60 کروڑ روپے جاری کیے گئے ، این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کو ملازمین کے لئے تین ماہ کے تنخواہوں کی رقم رکھنی تھی لیکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر اور سی ایف او فیصل عبدالستار نے من پسند ٹھیکیداروں پر مہربانی کردی، کیونکہ سندھ حکومت ندیم قمر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سرگرم ہو گئی ہے اور نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو لانے کی تیاریاں ہیں، اس کے باعث یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ندیم قمرساتھیوں کی ملی بھگت سے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بجائے اپنے لیے پیسے بٹورنے میں سرگرم ہو گیا ہے ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے والے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کی تنخواہیں فوری طور جاری کی جائیں، جبکہ دو دن میں مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں