میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ ہزاروں ڈالر برآمد، 2 ملزمان گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپہ ہزاروں ڈالر برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۷ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپا مارا اور کارروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر بازار سے گرفتار کیا گیا، جن میں عاطف اللہ اور خالد شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں