مولانا فضل الرحمن کی افغانیوں کو نکالنے پرتنقید
شیئر کریں
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نگران حکومت کی افغانیوں کو پاکستان سے نکالنے کی پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو بچانے کے لئے بھی سوچیں، افغانستان کے ساتھ بھی تلخیاں پیدا ہورہی ہیں، بظاہر کہا جا رہا ہے غیر قانونی رہنے والے ملک سے چلے جائیں، غیرقانونی رہنے والے صرف پشتون تو نہیں ہیں جس کی جیب میں کارڈ ہے اس کوبھی پکڑا جارہا ہے، ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے، ہمیں اپنی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہئے،سیاسی جماعتیں الیکشن کمپین کررہی ہیں اور دوسری جانب ریاست ڈوب رہی ہے،کہا جاتا ہے کہ آج کل فضل الرحمان خاموش ہے جس سے جنگ لڑتا ہوں اس کے اور میرے بھی ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں، میرا مخالف قید میں ہو اور میں تقریریں کروں مزا نہیں آتا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نئی نسل سوشل میڈیا پربہت فعال ہے، سوشل میڈیا کے بارے میں نوجوان اچھی طرح جانتے ہیں، مریض اگر ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرے گا تو مرض بڑھتا جائے گا۔