بلڈنگ کنٹرول حیدرآباد، عرس ڈاوچ کا عارف بلڈرز کے غیر قانونی کاموں کو تحفظ دینے کا انکشاف
شیئر کریں
ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عرس ڈاوچ کا عارف بلڈرز کے غیرقانونی کاموں کو تحفظ دینے کا انکشاف، قاسم آباد میں الرحمان کاٹیج اینڈ بنگلوز کے رفاہی پلاٹ پر پانچ منزلہ عمارت و دکانوں کی منظوری دے دی گئی، رفاہی پلاٹ اسکول کیلئے مختص تھا، عرس ڈاوچ نے رفاہی پلاٹ پر بلڈنگ پلان منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کا حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈرز کے غیرقانونی کاموں کو تحفظ دینے کا انکشاف ہوا ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق قاسم آباد میں ہونڈا پیلس کے سامنے واقع الرحمان کاٹیجز اینڈ بنگلوز میں اسکول کیلئے رفاہی پلاٹس مختص تھا جس پر مذکورہ بلڈرز نے جعلسازی کرتے ہوئے گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ عمارت کی منظوری لی، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ نے مذکورہ منظوری کی اور رفاہی پلاٹ پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ عمارت تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری کی، واضح رہے کہ عارف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے کئے پراجیکٹس 20 20 سال گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں اور عارف بلڈرز پر سرکاری و رفاہی پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں جبکہ 10 سال سے زائد قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر رہنے والے عرس ڈاوچ کو عارف بلڈرز کے تمام غیرقانونی تعمیرات کا سرغنہ کہا جاتا ہے ۔