میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی ترقی میں پورے ملک کی ترقی مضمرہے ،نگراں وزیراعلی سندھ

سندھ کی ترقی میں پورے ملک کی ترقی مضمرہے ،نگراں وزیراعلی سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیرِ اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ کراچی شہر پورے ملک کا معاشی حب ہے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے۔نگراں وزیرِ اعلی سندھ مقبول باقر نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 24 سے ملاقات کی۔وار کورس کے چیف انسٹرکٹر میجر جنرل عامر نجم وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔اس دوران آئی جی پولیس رفعت مختار نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس میں 12 ہزار اسٹاف کی کمی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج ہے، سندھ میں 20830 موبائل چھیننے کے واقعات ستمبر 2023 تک ہوئے ہیں، سندھ میں موٹرسائیکل چوری کی 36369 وارداتیں ہوئی ہیں۔بریفنگ کے دوران آئی جی پولیس سندھ نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں، اغوا برائے تاوان کے 221 کیسز 2023 میں ہوئے ہیں، 2022 میں 81 کیسز تھے، اغوا برائے تاوان کے لاڑکانہ ریجن میں سب سے زیادہ 128 کیسز ہوئے، ڈکیتوں کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں