میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل پی جی گھریلو سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا

ایل پی جی گھریلو سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا کر دیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 20 روپے 86 پیسے مہنگی کی گئی۔اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 260 روپے 98 پیسے ہو گئی۔ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے 64 پیسے مقررکی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں