میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول ،ڈی جی نے جعل ساز بھتہ خوروں کے خلاف پولیس سے مدد مانگ لی

بلڈنگ کنٹرول ،ڈی جی نے جعل ساز بھتہ خوروں کے خلاف پولیس سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈی جی ایس بی سی اے اسحق کھوڑو نے تعمیراتی لاقانونیت میں ملوث بھتہ خوروں کے خلاف پولیس کی مدد مانگ لی۔ چیف پولیس آفیسر کراچی سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے نے سلمان ثاقب کے بیٹر،ایک سیاسی پاٹی سے تعلق رکھنے والے فہد شفیق ، ایف بی ایریا بلاک 16 کا رہائشی فراز بلڈر، جنید نفیس اور نارتھ کراچی کا رہائشی فیصل ہاشوانی کی گرفتاری پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے چیف پولیس آفیسر کراچی کو ملزمان کے نام اور تفصیلات کے ہمراہ درخواست کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور تعمیراتی لاقانونیت پر قابو پانے کے لئے نگراں حکومت سندھ کے خصوصی ٹاسک کو انجام دینے کیلئے ایس بی سی اے کی مدد کی جائے تاکہ قانون کے مطابق ان جعل ساز بھتہ خور عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے ۔ ایس بی سی اے کے ترجمان نے بھی ان جعل ساز بھتہ خور عناصر کی فہرست کی تصدیق کی ہے، جن کی گرفتاری پر ڈی جی نے پولیس سربراہ پر زور دیا ہے۔ مزید براں یہ واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی لاقانونیت میں ملوث یہ عناصر ایس بی سی اے کے متعلقہ افسران پر اپنے سیاسی اثر ورسوخ کا دباؤ بھی ڈالتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سروے افسران کے مطابق مذکورہ دھوکے باز عناصر نہ صرف شہر میں متعدد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں بلکہ یہی ملزمان زیر تعمیر جگہوں پر خود کو ایس بی سی اے کا افسر و اہلکار ظاہر کرکے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہیں۔ترجمان ایس بی سے اے کے مطابق مذکورہ افراد کی گرفتاری سے ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی اور تعمیراتی نظم و نسق کی قانونی عملداری کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے ۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں