میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی کا غلط عہدہ،اسریٰ یونیورسٹی کے معاملات میں مسلسل مداخلت

ایم ڈی کا غلط عہدہ،اسریٰ یونیورسٹی کے معاملات میں مسلسل مداخلت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز) اسریٰ یونیورسٹی کے معاملات میں منیجنگ ڈائریکٹر قائم مقام وائس چانسلر سمیت دیگر افسران کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے لگا، عملے کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے کا انکشاف، سابق وائس چانسلر نے اپنے بیٹے زید کو ایم ڈی کا عہدہ تشکیل دے کر بھرتی کیا، کسی بھی یونیورسٹی میں ایم ڈی کا عہدہ ہی موجود نہیں۔ زید لغاری کی انتظامی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان سابقہ وائس چانسلر کا بیٹا قائم مقام وائس چانسلر سمیت دیگر افسران کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے لگا ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر اسریٰ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر غلام قادر قاضی نے ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا تھا جس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد نے اسریٰ یونیورسٹی کے تمام انتظامی معاملات چلانے کے اختیارات قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی اور قائم مقام رجسٹر غلام رسول قاضی کو دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ معاملات بہتر ہونے اور قائم مقام وائس چانسلر کی جانب سے سیکورٹی معاملات مکمل کرنے تک کیمپس میں موجود رہے لیکن زید لغاری نے عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر یونیورسٹی میں افسران و عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے۔ ذرائع کے مطابق زید لغاری مختلف طریقوں سے ملازمین و عملے کو ہراساں کر کے یونیورسٹی کو انتظامی حوالے سے متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ، واضح رہے کہ سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری نے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ تشکیل دے کر اپنے بیٹے زید لغاری کو اس پر بھرتی کیا، حیرت انگیز طور پر کسی بھی یونیورسٹی میں منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ موجود ہی نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں