میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو بھارت سے خطرہ

امریکا میں بھی سکھ رہنماؤں کو بھارت سے خطرہ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کینیڈا میں خالصتان کے حامی ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد امریکا میں سرگرم سکھ رہنماں کو بھی بھارت سے خطرہ ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سکھ رہنماؤں کو وارننگ جاری کردی۔ ایف بی آئی نے جون میں کیلیفورنیا میں سرکردہ سکھوں کو خبردار کیا تھا کہ ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ امریکن سکھ کاکس کمیٹی ارکان اور امریکی سکھ ایکٹوسٹ پریت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد ایف بی آئی نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہماری زندگیوں کو بھی خطرہ ہے، ہمیں احتیط کرنی چاہیے۔ امریکی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق امریکا بھر کے سکھ کمیونٹی رہنماؤں کو ایف بی آئی کی طرف سے ایسی ہی وارننگز جاری کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں