میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، پراونشل بلڈنگ حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن

محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، پراونشل بلڈنگ حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ورکس اینڈ سروسز ، پراونشل بلڈنگ حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن، ایگزیکٹو انجینئر رشید میمن نے عامر نامی ٹھیکیدار کو کروڑوں روپے کی رقم ایڈوانس جاری کی، اینٹی کرپشن نے گھیراؤ تنگ کردیا، رکارڈ کی چھان بین جاری، ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن نے حصہ وصولی کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کردیا، ٹھیکیدار پریشان کا شکار، تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے پراونشل بلڈنگ حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر اینٹی کرپشن نے گھیراؤ تنگ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پراونشل بلڈنگ حیدرآباد کے ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن نے حیدرآباد کی پانچ ہسپتال قاسم آباد، پریٹ آباد، سی ڈی ایف، کوہسار اور شاہ بھٹائی میں تعمیر و مرمت کے نام پر 22 کروڑ سے زائد کا ٹھیکہ عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار کو دیا جس کو کروڑوں روپے ایڈوانس ادائگی بھی کی گئی، ذرائع کے مطابق عامر نامی ٹھیکیدار محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے سسٹم کا اہم حصہ ہے جبکہ ایگزیکٹو انجنیئر رشید میمن سیکریٹری کا چہیتا افسر ہے، ایگزیکٹو انجینئر رشید میمن پر کرپشن کی سنگین الزامات ہیں لیکن اس کے باوجود وہ حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویڑن کے ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر برجمان ہے، مذکورہ کرپشن کی تحقیقات اینٹی کرپشن نے شروع کردی ہے اور رکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے، ٹھیکیداروں کا کہنا ہے ایگزیکٹو انجینئر رشید میمن نے کرپشن کا بازار گرم رکھا ہے اور اوپر تک حصہ پہنچانے کے نام پر بھاری رشوت کا سلسلہ جاری کر رکھا ہوا ہے اور حصہ وصولی کیلئے تعمیراتی کاموں کے بلوں کو روکنے سمیت دیگر طریقوں سے ہراساں رہے کہ کیا جاتا ہے، واضع رہے کہ عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار کو حیدرآباد کی جی آر کالونی میں بھی کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں