میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ،الیکشن کمیشن سے نہ الجھنے کا مشورہ دیا

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ،الیکشن کمیشن سے نہ الجھنے کا مشورہ دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے بانی رکن اور معروف قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اداروں نہ الجھنے کا مشورہ دیا، مشورہ دیا کہ اس سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کو عمران خان سے نہیں جوڑا جا سکتا وہ تو زیرِ حراست تھے۔اب جو سلطانی گواہ بننے کو تیار ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اسی لیے پالے جاتے ہیں۔یہ لوگ پہلے کہتے تھے یہ نہیں ہوا، اب کہتے ہیں یہ ہوا ہے تو ان کیا کریڈیبلٹی ہے۔حامد خان نے مزید کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال میں بہت کچھ سیکھا ہے۔میں نے عمران خان کو کہا تھا خوامخوا اداروں سے جھگڑا نہ کریں۔عمران خان سے کہا عدلیہ، الیکشن کمیشن سے نہ بگاڑیں۔عمران خان کو جو مشورہ دینے والے تھے وہ بات بڑھاتے تھے۔عمران خان کو جو مشورے دیتے تھے اس سے معاملات مزید الجھ جاتے تھے۔ میرے ساتھ عمران خان اتفاق کرتے تھے لیکن بعد میں آنے والے معاملہ الجھا دیتے تھے۔عمران خان سے یہ بھی کہا تھا کہ قمر جاوید کو چھوڑیں وہ ریٹائر ہو چکے۔غیر ضروری لوگوں کے نام لے کر بات نہ بڑھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں