میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈسٹرکٹ کورنگی میں بااثر و طاقتور مافیا نے سرکاری رٹ کو روند ڈالا

ڈسٹرکٹ کورنگی میں بااثر و طاقتور مافیا نے سرکاری رٹ کو روند ڈالا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی میں بااثر و طاقتور مافیا نے سرکاری رٹ کو روند ڈالا پورے ڈسٹرکٹ میں غیرقانونی طور پر متوازی حکومت قائم کردی گئی ضلع بھر میں اعلی و سرکاری حکام تماشہ بن گئے سپریم کورٹ اور نگراں وزیر بلدیات کے احکامات سے کھلواڑ جاری ادھر نگراں وزیر بلدیات اور سپریم کورٹ کے جاری فیصلوں اور احکامات کے تحت لوکل گورنمنٹ ریجنل ڈائریکٹر نے ایک لیٹر نمبر 13/07/23/361 اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیا جس میں ٹرانزیکشن افسران کو کہا گیا کہ ضلع بھر میں موجود دیگر اضلاع سے آئے ہوئے 16 / 17 / 18 گریڈ کے افسران کو فوری طور پر واپس اپنے ‘ پیرینٹس بھرتی شدہ ‘ محکموں میں بھیج دیا جائے کیونکہ اس حوالے سے اعلی عدلیہ سمیت نگراں وزیر بلدیات نے واضح ہدایات اور فیصلہ دے رکھا ہئے مگر اعلی عدلیہ سمیت نگراں وزیر بلدیات کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دئے گئے ضلع بھر میں موجود دیگر اضلاع سے تعینات افسران نے کالعدم بلدیہ کورنگی کو جکڑ رکھا ہئے مزکورہ افسران نے ڈسٹرکٹ کورنگی کو اہنے نشانے پر لے رکھا ہئے یاد رہے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے افسران کے باعث ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر تنخواہوں کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہئے جبکہ دوسری طرف ٹاؤن میں موجود قابل اور تجربہ کار سینیٹرز کا حق بھی غصب کیا جارہا ہئے روزنامہ جرأت نے ان باہر سے تعینات شدہ افسران کی فہرست حاصل کر لی ہئے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ نگراں وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں