ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے میں نیا ڈائریکٹر تعینات
شیئر کریں
(رپورٹ /ڈاکٹر فہیم دانش) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں امتحانی نتائج کو اغلاط سے مبرا کرنے کی غرض سے چیئرمین کا احسن اقدام،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے ڈائریکٹر کو تعینات کردیا مزید اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد بھی آئی ٹی میں رکھے جائیں گے، چیئرمین بورڈ کی ایبٹ آباد سے نمائندہ جرأت سے خصوصی گفتگو، تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں نتائج کی شفافیت کو سو فیصد بنانے اور کسی بھی قسم کی اغلاط سے مبرا کرنے کی غرض سے عرفان نامی شخص کو ڈائریکٹر آئی ٹی مقرر کردیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ میں اس پوسٹ کی کوئی ایس این ای سرے سے موجود ہی نہیں ہے، ایس این ای کے مطابق مذکورہ شعبے میں آئی ٹی انچارج کی پوسٹ ہے جس پر پہلے ہی سے افتخار ابڑو موجود ہے، افتخار کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ بورڈ کا ملازم ہی نہیں بلکہ محکمہ زراعت سے ڈیپوٹیشن پر لایا گیا ہے، جو کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے احکامات کے مطابق ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے تمام ملازمین کو ان کے اصل محکمے میں واپس جانے کو کہا گیاہے، لیکن اس کے باوجود افتخار ابڑو میٹرک بورڈ میں موجود ہے، جبکہ چیئرمین بورڑ نے ڈائریکٹر آئی ٹی کی پوسٹ کریٹ کرکے نئے شخص کو بھرتی کیا گیا ہے، تاہم چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ نے جرأت کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بورڈ میں ڈائریکٹر آئی ٹی کی پوسٹ موجود ہے اس کے علاوہ بھی مزید آسامیاں خالی ہیں جن پر آئندہ چند روز میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو رکھنے کا پروگرام ہے جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ انکو پہلے سے موجود آئی ٹی انچارج پر بھروسہ نہیں ہے، تاہم بورڈ میں ناظم امتحانات محمد عمران طارق پہلے ہی بورڈ سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے مثبت اقدام کرچکے ہیں، انہوں نے آئی ٹی انچارج سمیت دیگر عملے کو سخت ہدایت دے رکھی ہیں کہ کسی بھی طور پر نتائج میں رد وبدل برداشت نہیں کی جائیگی۔