میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی کے دو کلرکوں کے تبادلے پر افسران میں تنازع

کے ایم سی کے دو کلرکوں کے تبادلے پر افسران میں تنازع

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے دو کلرکوں کے تبادلے پر ڈائریکٹر ایچ آر اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا۔ محکمہ ایچ آر نے کلرکوں کا تبادلہ کرنے پر سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس کو تنبیہ کا خط بھیج دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئندہ تبادلے محکمہ ایچ آر کے ذریعے ہی کیے جائیں اور پروپوزل کے بغیر تبادلے کرنے سے گریز کیا جائے۔ جوابی خط میں سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس سیف عباس نے کہا کہ سینئر افسر کو لکھے گئے خط میں زبان کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گریڈ11 تک ٹرانسفر اور معطل کرنا میرا اختیار ہے۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی نے کہا کہ سینئر ڈائریکٹر گریڈ 7 سے اوپر کا تبادلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہی لیٹر جاری کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں