میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الپین انڈسٹری منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل کا انکشاف

الپین انڈسٹری منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) الپین انڈسٹری منصوبے کے نام پر میگا فراڈ اسکینڈل کا انکشاف، منصوبے کا مرکزی کردار سعید اختر بیرون ملک فرار، جعلی ریونیو رکارڈ دکھا کر منصوبے کی بکنگ کی گئی، بورڈ آف ریونیو میں درخواست دائر، کراچی اور حیدرآباد کے سینکڑوں لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لئے گئے، سینٹکس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے منصوبہ جھمپیر روڈ پر دکھا گیا، تفصیلات کے مطابق الپائن انڈسٹری منصوبے کے نام پر میگا فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، بورڈ آف ریونیو کو مذکورہ منصوبے کی تحقیقات کیلئے دی جانی درخواست کے مطابق مذکورہ منصوبے کی زمین کے جعلی ریونیو رکارڈ دکھایا گیا جبکہ مذکورہ زمین کا ریونیو رکارڈ ہی نہیں ہے، کراچی کی سعید اختر نامی شخص مذکورہ منصوبہ کی زمین ایم نائن موٹروے جھمپیر روڈ پر دکھا کر منصوبے کی بکنگ شروع کی، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کی چوکڑی سروی ہی نہیں کی گئی اسے آکشن میں خریدا دکھایا گیا، ذرکے مطابق سعید اختر مذکورہ منصوبے کی بکنگ آفیسز حیدرآباد اور کراچی میں کھول کر بکنگ شروع کردی، ذرائع کے مطابق جھمپیر روڈ پر الپین انڈسٹری کے نام سے منصوبے کی کسے ادارے سے این او سی نہیں لی گئی اور جعلی لی آؤٹ دکھا کر ایک ایک ہزار گز کے پلاٹ 75 لاکھ میں فروخت کئے گئے، ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے سینکڑوں لوگوں کے کروڑوں روپے کھانے کے بعد سعید اختر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں جبکہ ان کے بیٹے گلشن اقبال میں موجود آفیس کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، واضع رہے کہ سعید اختر ہری پور میں ایک باؤنس چیک کے مقدمے میں مفرور ہیں اور ان کے گرفتاری وارنٹ بھی نکلے ہوئے ہیں.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں