میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کے پی ٹی آئی سے رابطے،ن لیگ کا پیپلزپارٹی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ

زرداری کے پی ٹی آئی سے رابطے،ن لیگ کا پیپلزپارٹی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: رانا خالد قمر) ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے۔ آصف علی زرداری کے تحریک انصاف سے بڑھتے رابطوں کے جواب میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے بھی سندھ میں پیش قدمی کا فیصلہ کر لیا۔ عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اکٹھا ہونے پر مجبور کردیا تھا پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر عمران خان کی حکومت گرائی اور خود حکومت میں آ گئے۔ 16 ماہ حکومت کرنے کے بعد اب ایک بار پھر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے دبئی میں مقیم ایک اہم رہنما سے ملاقات کی۔ اس رہنما نے عمران خان کا پیغام دیا اور اس طرح دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ شروع ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گی اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کو اس متوقع اتحاد کا پتہ چل گیا ہے اسی لئے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آئندہ ماہ سے سندھ کا دھواں دھار دورہ کریں گی جس میں کراچی۔ حیدر آباد اور اندرون سندھ سے بڑے سیاسی رہنما ن لیگ میں شامل ہوں گے۔ مریم نواز آئندہ انتخابی اتحاد کے لئے ایم کیو ایم۔ جمعیت علمائے اسلام اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گی اور انتخابی اتحاد بارے بات چیت کریں گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں