میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سر غنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کے لیے زمین تنگ،مبین جمانی کا غیر قانونی تعمیرات ہر صورت روکنے کا حکم

سر غنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کے لیے زمین تنگ،مبین جمانی کا غیر قانونی تعمیرات ہر صورت روکنے کا حکم

ویب ڈیسک
منگل, ۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: نجم انوار) نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو حکم دیا ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات ہر صورت میں روکی جائیں ۔ بعدازاں ڈی جی یاسین شر بلوچ کے معاون خصوصی نے رات گئے سارا سامان سمیٹ لیا ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ منگل کی صبح اسحاق کھوڑو ایک بار پھر سے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھالنے آ رہے ہیں جس پر ایس بی سی اے کے پٹہ سسٹم مافیا میں کھلبلی مچ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی روز بدلتی صورتِ حال سے شہزاد آرائیں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔ سرغنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کا اس تازہ پیش رفت کے بعد یہ دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہو گیا ہے کہ ان کے مبین جمانی سے معاملات طے (شہزاد آرائیں کے مبینہ الفاظ میں سیٹنگ )ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کو اچھی طرح سے معلوم ہے کہ ان کی جانب سے اسحاق کھوڑو کے کردار پر لگائے گئے داغ وہ ضرور دھوئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق کھوڑو نگراں وزیر بلدیات کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہزاد آرائیں کے سسٹم کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کریں گے۔ بلڈرز بتائیں گے کہ شہزاد آرائیں کو کتنی کتنی رقم دی گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ جب شہزاد آرائیں کی اصلیت کھل کر سامنے آئے گی تو ثابت ہو گا کہ انہوں اپنے بڑوں کے ساتھ بھی بڑا فراڈ کیا ہے (جس کی نشاندہی ہم پہلے کر چکے ہیں)۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے تعارفی ملاقات میں غیر قانونی تعمیرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویجلنس سیل کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے ۔ڈسٹرکٹ افسران غیر قانونی تعمیرات ابتدائی مراحل میں ہی روکیں۔ اجلاس میں ڈی جی یاسین شر بلوچ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل بینش شبیر ،ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی، آصف رضوی سمیت ڈائریکٹر ز ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز بھی شریک تھے۔ دوران اجلاس نگراں صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ غیر قانونی تعمیرات ڈسٹرکٹ افسران کراتے ہیں تو انہوں نے جواب ہاں میں دیا ۔نگراں وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر ویجلنس اشفاق کھوکھر سے سوال کیا ک آپ اپنا کام ٹھیک سے کیوں نہیں کرتے ، تو انہوں نے یہ کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ کو رپورٹ کرتے ہیں، وہ کارروائی نہیں کرتے، اس لیے چار پانچ غیر قانونی منزلیں بن جاتی ہیں۔ اس موقع پر وزیر بلدیات نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو حکم دیا کہ غیر قانونی تعمیرات پہلے مرحلے میں روکی جائیں ۔انہوں کہا تمام افسران پوری ذمہ داری سے کام کریں آپ کے جو مسائل ہیں وہ میں حل کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں