میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگے پیٹرول کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

مہنگے پیٹرول کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھ گئے، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کی قیمتوں کو رونیوالیعوام پر پیٹرول بم بھی گرا دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 306روپے لیٹر ہونے پر کراچی کے شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے مہنگی بجلی پر سراپا احتجاج عوام پر پیٹرول بم بھی گرادیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں بڑے اضافے پر کراچی کے شہریوں کی بھی حالت غیر ہوگئی ہے۔۔ کار سوار ہو موٹرسائیکل سوار یا رکشہ چلانے والا ہر شخص کی پیٹرول کی قیمت تین سو چھ روپے ہوجانے پر پھٹ پڑا ہے۔۔شہری کہتے ہیں کہ کیسے گزارا کریں اتنی دیہاڑی نہیں ہے جتنا ایک لیٹر پیٹرول آرہا ہے حکومتے کچھ سوچے غریبوں کا بچوں کو اسکول میں نہیں پڑھا سکتے مدرسہ میں ڈال اب وہاں کی بھی فیس نہیں دے سکیں گے ہر چیز ہی مہنگی ہوگئی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بیس سے تیس فیصد اضافہ کردیا گیا ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوتے اجافے پر ٹرانسپورٹرز،ڈرائیورز سمیت ہر طبقہ ہی تشویش میں مبتلاہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں